19 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ بغداد ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات کي کاميابي کا دارومدار فريقين کے تعميري جذبے پر منحصر ہے-

ابنا: يہ بات انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب گيدو وسٹرولے سے ٹيلي فون پر بات چيت کرتے ہوئے کہي-وزير خارجہ علي اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ ايران کو پانچ  جمع ايک گروپ سے توقع ہے کہ وہ تعميري سوچ اور نيک نيتي کے ساتھ بغداد مذاکرات ميں شرکت کرے گا-ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات تئيس مئي کو بغداد ميں ہونے والے ہيں- علي اکبر صالحي نے يہ بات زور ديکر کہي ايران کي مذاکراتي ٹيم پوري نيک نيتي اور پختہ عزم کے ساتھ مذاکرات ميں شرکت کے لئے بغداد جائے گي-انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ايک گروپ نے بھي اسي جذبے کا مظاہرہ کيا تو مشترکہ نکات کے حصول بہتر موقع فراہم ہوسکتا ہے- جرمني کے وزير خارجہ نے اس ٹيلي فوني پات چيت ميں اس اميد کا اظہار کيا کہ بغداد مذاکرات کے مثبت نتائج برامد ہونگے- ايران اور جرمني وزرائے خارجہ نے تہران برلن تعلقات اور علاقائي و عالمي معاملات پر بھي ايک دوسرے سے تفصيلي تبادلہ خيال کيا-......./169